لاہور کا اے کیو آئی اس وقت 84 ریکارڈ، تیز ہواؤں کے باعث اے کیوائی میں بہتری

کلائمیٹ واچ کے ڈیٹا کے مطابق لاہور میں جنوب مشرق سے شمال مغرب کی جانب 3 سے 6 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں انسدادِ سموگ اقدامات اور ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد جاری، آلودگی کے مقامی ذرائع کے خلاف فیلڈ انفورسمنٹ مزید تیز پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صنعتی یونٹس، اینٹوں کے بھٹوں، پلاسٹک اور کمرشل ککنگ پوائنٹس کے خلاف بھرپور کارروائیاں، خلاف ورزیوں پر لاکھوں روپے جرمانے عائدڈرون اسکواڈ، نائٹ اسکواڈ اور ہاک آئی فیلڈ اسکواڈ کی مسلسل نگرانی، آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا سلسلہ جاری گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب بھر میں 23 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن، خلاف ورزی پر 4 یونٹس سیل اور 2 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ عائد73 اینٹوں کے بھٹوں کی انسپیکشن، خلاف ورزی پر 1 بھٹہ سیل اور 6 لاکھ روپے جرمانہ عائدپلاسٹک کے خلاف کارروائی، 27 مقامات کا معائنہ، غیر معیاری پلاسٹک کی 7 کلوگرام مقدار ضبط باربی کیو اور کمرشل ککنگ پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں جاری، 65 مقامات کی چیکنگ، 46 مقامات پر سکشن ہڈز نصب اور 11 مقامات سیل کمرشل کچنز اور باربی کیو پوائنٹس سے دھوئیں کے اخراج کی مؤثر نگرانی، سکشن ہڈز کی تنصیب کے ساتھ ان کی فعالیت بھی یقینی بنائی جا رہی ہےوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر شاہراہوں اور سڑکوں پر مسلسل پانی کا چھڑکاؤ جاری، گردوغبار کے تدارک اور صاف ہوا کے لیے فیلڈ اقدامات میں مزید تیزی کسانوں کو فصلوں کی باقیات نہ جلانے کے لیے مسلسل وارننگ اور آگاہی مہم جاری، فصلوں کی باقیات جلانے کے بجائے ماحول دوست طریقوں کے استعمال کی ترغیب پنجاب حکومت کا جامع ایکشن پلان، مانیٹرنگ، روک تھام اور فیلڈ انفورسمنٹ بیک وقت جاری سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب: فضائی آلودگی کے مقامی ذرائع کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری،شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی مریمنوز شریف کی ترجیح، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتہ نہیں شہری بھی حکومت کا ساتھ دیں، کچرا اور فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کریں، صاف ہوا کے لیے اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب

اپنا تبصرہ لکھیں

four + 11 =