ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن گلبرٹ ایف ہونگبو کی ایک روزہ دورہ پر لاہور آمد

ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن گلبرٹ ایف ہونگبو کی ایک روزہ دورہ پر لاہور آمدوفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین بھی ڈی جی آئی ایل او کے ہمراہ تھے صوبائی وزراء ملک صہیب احمد بھرتھ اور محمد منشاء اللہ بٹ نے ڈی جی آئی ایل او کا لاہور ائیر پورٹ پر استقبال کیا.ان کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا. سیکرٹری لیبر دانش افضال،ڈی جی لیبر ویلفیئر سیدہ کلثوم حئی موجود تھے۔ڈی جی انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے آفس کا دورہ کریں گے۔لاہور کی ایک فیکٹری کا دورہ اور ورکرز سے ملاقات کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

1 × 2 =