الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انتخابی پروگرام کا مسودہ فوری منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ کمیشن کے مطابق پنجاب حکومت نے دسمبر میں دھند اور سردی جبکہ فروری میں رمضان المبارک کے باعث انتخابات تین مراحل میں کرانے کا مؤقف اختیار کیا تھا، حالانکہ اس سے قبل 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 تک انتخابات کرانے پر اتفاق ہوا تھا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی فہرستیں ایک ہفتے میں فراہم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ دوسری جانب کمیشن نے کنٹونمنٹس میں بھی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

14 − six =