ملتان میں مبینہ زیادتی و رابری کا ڈراپ سین، وقوعہ منصوبہ بندی کے تحت رچایا گیا

ترجمان ملتان پولیس کے مطابق کاروباری تنازع پر مخالف کو سنگین مقدمے میں پھنسانے کے لیے جوڑے کو وقوعہ رچانے کے لیے تیار کیا گیا، منصوبہ 2 لاکھ روپے میں طے پایا جبکہ عابد نے 30 ہزار روپے ایڈوانس ادا کیے۔پولیس ترجمان کے مطابق تکنیکی شواہد، ابتدائی طبی معائنے اور دیگر شواہد سے وقوعہ کے خود ساختہ ہونے کی تصدیق ہوئی، وقوعہ میں شامل جوڑا فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں۔ترجمان ملتان پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کے خلاف اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ 2021 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

20 + seven =