سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف کرتے ہوئے حدود کا خیال رکھنا اور قومی اداروں کا احترام ضروری ہے، خیبر پختونخوا میں حالات اس نہج پر پہنچ گئے تھے گورنر راج کے سوا کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایسا سیاسی اور انتظامی ماحول پیدا کرے کہ صوبے میں گورنر راج کی ضرورت پیش نہ آئے۔
