علامہ اقبال کا پیغام مظلوم اقوام کے لیے امید، حوصلے اور آزادی کی نوید ہے، افتخار گیلانی

افتخار گیلانی نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا فکر و فلسفہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی مشعل راہ ہے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اقبالؒ کے خواب کو عملی تعبیر دی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا تعلق سرزمین جموں و کشمیر سے تھا اور ریاست جموں و کشمیر اقبال کے تصورِ پاکستان کا لازمی حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں، تاہم بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کمزور نہیں کر سکے۔افتخار گیلانی نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد اور قربانیوں کے ذریعے آزادی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

one × one =