جائے وقوع پر موجود ربیعہ کے بھائی خرم نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ میری بہن کی دو بیٹیاں ہیں، کل سے ابھی تک میری والدہ سے ملاقات نہیں ہوسکی، وہ ٹراما میں ہیں، جب یہ واقعہ ہوا میں راستے میں تھا مجھے گھر سے کال پر بتایا گیا کہ بہن قتل ہوگئی، ہمارے بہن اور ہمارے بہنوئی ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے تھے، میں اپنی بہن کا ناحق قتل کیسے معاف کردوں؟ان کا کہنا تھا کہ یہ کام پولیس کا ہے وہ ہمیں بتائے کہ ہمارے بہنوئی سے کیا ہوا؟ اگر ہماری بہن کو ناحق قتل کیا گیا تو کیس آگے بڑھنا چاہیے۔بھائی خرم کا کہنا تھا کہ ہمارے ملازم نے پولیس کو بتایا تھا کہ بیڈ روم میں گولی چلی، پولیس پہلے ملازم کو لے گئی تھی اب واپس چھوڑ دیا ہے، ہمیں تو یہ بھی نہیں صحیح طرح سے معلوم آخر ہوا کیا ہے؟ ہم کیسے یقین کریں کہ ہماری بہن اس دنیا سے چلی گئی۔