سٹارایشیاء کے مطابق گلستان جوہربلاک 13 میں 10 روز قبل فائرنگ سے پی آئی اے کےانجینیئر54 سالہ امتیازاحمد کے جاں بحق ہونے کا واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا، شہری نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس کی زد میں انجینئر آگئے۔یکم نومبر کو موٹرسائیکل سوار ملزم اسلحے کے زور پر شہری شوکت ابڑوسے لوٹ مار کرکے فرار ہوا جس پر شوکت ابڑو نے نیفے سے پستول نکال کرملزم پر فائرنگ کی جبکہ موٹرسائیکل سوار ملزم بچ کر فرار ہوگیا لیکن گولی گھر سے روٹی لینے کیلیے نکلنے والے پی آئی اے کےانجینیئر امتیاز احمد کو لگی جس میں وہ جاں بحق ہوگئے۔حادثے کے بعد فائرنگ کرنے والا شہری شوکت ابڑو موقع پرسے فرارہوگیا تھا تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کیں۔