جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، مولانا اویس عزیز کے وکیل کامران مرتضیٰ عدالت میں پیش ہوئے۔محب وطن لوگوں پر بھی دہشت گردی کی دفعات لگائی جارہی ہیں، ہم آئین پاکستان کے وفادار لوگ ہیں پورے ایونٹ میں کوئی تنکا نہیں ٹوٹا تھا، پولیس نے ایف آئی آر واقعہ کے 3 دن بعد لیٹ درج کی۔پراسکیوٹر راجہ نوید حسین نے کہا کہ ایونٹ میں جی ٹی روڈ بند کرنے کی ترغیب دی گئی، لوگوں کو گھروں میں محصور کیا گیا اور خوف پھیلایا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اگر کسی کو اشتعال دلانے کی ترغیب دی گئی ہے تو وہ لوگ کہاں ہیں، جن لوگوں کو گھروں میں محصور کرنے کا کہا گیا انکے بیانات کدھر ہیں، سرکاری گاڑی کے شیشے ٹوٹنے کا ذکر کیا وہ ثبوت کہاں ہیں، اگر ثبوت ہیں تو عدالت ریمانڈ دے ورنہ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مسجد میں نماز پڑھانے اور قرآن پاک پڑھانے والے کو دھشت گرد بنا دیا گیا ہے۔پراسکیوٹر راجہ نوید حسین نے کہا کہ 30 دن کا ریمانڈ چاہیے کیونکہ مزید تفتیش کرنی ہے، مولانا اویس عزیز کیخلاف تھانہ سنگجانی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

13 − 4 =