خود کو پولیس انسپکٹر ظاہر کرکے شہری سے 20 لاکھ روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار

ترجمان کے مطابق کارروائی ساہیوال کے رہائشی سید حمزہ ارشاد بخاری کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں مرکزی ملزم شاہد بشیر چیمہ کو گرفتار کیا گیا۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق ملزمان شہری کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں پہنچے اور گرفتاری کی دھمکیاں دے کر اس سے رقم کا مطالبہ کیا، ملزمان نے مبینہ طور پر تین مختلف بینک ٹرانزیکشنز کے ذریعے شہری سے مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے وصول کیے۔ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون اور شہری سے فراڈ کے ذریعے وصول کی گئی مکمل 20 لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔واقعے میں ملوث دوسرے ملزم میاں وسیم کے کردار کی بھی تحقیقات جاری ہیں، جس پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ کلیئرنس دلوانے کے نام پر شہری سے مزید 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔این سی سی آئی اے حکام کے مطابق واقعے کے دیگر پہلوؤں اور دوسرے ملزم کے کردار کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

3 × four =