تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو

پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے4 ٹکڑوں کے حق میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت انتقامی سیاست کا نہیں، جنوبی پنجاب صوبےکے حق میں ہوں، نہ ہی یہ وقت نفرت، تقسیم کی سیاست کا ہے، یہ وقت عوام کےمسائل حل کرنے کا ہےچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پہلے کی طرح اب بھی عوام کوتنہا نہیں چھوڑیں گے، صرف جنوبی پنجاب کی حدتک صوبوں کی بات مانتا ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام پریشان ہیں2وقت کی روٹی کھائیں یاادویات خریدیں، کسان، کاشتکار، مزدور پریشان ہیں، صوبہ بیک ڈور سے نہیں بنائیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت اس لیے کرتے ہیں کیونکہ پنجاب اسمبلی اور یہاں کے عوام یہی چاہتے ہیں، پنجاب کے عوام اور اسمبلی کوئی فیصلہ کریں تو ان کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

19 + fourteen =