نسیم شاہ کرکٹ میں کون سا ’’فارمیٹ‘‘ کھیلنا چاہتے ہیں؟ فاسٹ بولر نے بتا دیا

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم سے طویل عرصے سے دور نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی ٹی 20 کرکٹ کھیلا ہوں، 140 کے آس پاس رفتار سے بولنگ کی ہے، تاہم ایک روزہ کرکٹ میں صورتحال مختلف ہوتی ہے۔نسیم شاہ نے کہا کہ وقت کے ساتھ چیزیں تبدیل ہو رہی ہیں ہمیں اس کےمطابق چیزوں کو سمجھنا ہے۔ کرکٹ تبدیل ہوگئی ہے، تو فاسٹ بولرز کو بھی اس کے مطابق خود کو ڈھالنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے پلان اور ورک لوڈ پر کام کرے۔ ماضی میں ہماری بولنگ نے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔نسیم شاہ نے کہا کہ کھلاڑی نے کس فارمیٹ میں کھیلنا ہے، اسکا فیصلہ ہم نے نہیں کرنا، ہمارا کام کرکٹ کھیلنا ہے۔ مجھے اس وقت جو بھی فارمیٹ ملے، وہ کرکٹ کھیلنے کو تیار ہوں۔قومی پیسر نے کہا کہ اپنے چھوٹے بھائیوں حنین شاہ اور عبید شاہ کو اچھا پرفارم کرتا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، جب بھی دونوں بھائیوں کے ساتھ بولنگ کرتا ہوں تو اچھا لگتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

9 − five =