ہیری کین نے گزشتہ سیزن جرمن بنڈس لیگا میں 36 گول اسکور کرکے گولڈن شو اپنے نام کیا۔ مانچسٹر سٹی کے نارویجن اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ 27 گول کے ساتھ دوسرے جبکہ ریال میڈرڈ کے فرانسیسی فارورڈ کیلیان ایمباپے 25 گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ہیری کین نے اس سے قبل بائرن میونخ کے ساتھ اپنے پہلے ہی سیزن 2023-24 میں بھی 36 گول کرکے یورپی گولڈن شو جیتا تھا۔اعزاز حاصل کرنے کے بعد ہیری کین نے کہا کہ دوسری مرتبہ گولڈن شو جیتنا میرے کے لیے پہلے اعزاز سے بھی زیادہ اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ٹیم نے گزشتہ سیزن میں تین ٹائٹلز جیتے اور اسی وجہ سے یہ کامیابی مزید خاص ہوگئی۔
