بھارت کے سارے کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا دل کرتا ہے ، حارث رؤف کی" معصومانہ خواہش"

بھارت کے سارے کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا دل کرتا ہے ، حارث رؤف کی” معصومانہ خواہش”

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے بھارتی ٹیم کے سارے کھلاڑیوں کو اکیلے ہی آؤٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔انسٹاگرام پر میزبان اور اداکار مومن ثاقب کی جانب سے حارث رؤف سے گفتگو کی مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں مومن ثاقب نے حارث سے ایشیا ءکپ میں پاکستان کے دوسرے میچ سے متعلق سوال کیا۔مومن نے حارث سے سوال کیا کہ آپ ہفتے کو ہونے والے پاک بھارت میچ کیلئے کیا خواہش رکھتے ہیں ؟ اس بار بھارت کی کتنی وکٹیں لیں گے؟اس پر حارث نے کہا کہ میرا دل تو دل کرتا ہے بھارت کے 10 کے 10 میں ہی آؤٹ کروں لیکن ایسا نہیں ہوتا کیوں کہ ہمارے باقی کھلاڑی بھی آئے ہیں وہ بھی لیں گے ۔قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ ہائی پریشر میچ ہے جس میں ہر کھلاڑی پر پریشر ہوتا ہے لیکن جو پرفارم کرتا ہے اس کو سراہا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں