راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا نے کھانے کے وقفے تک 4 وکٹوں پر 221 رنز بنا لئے

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن مہمان ٹیم نے 114 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو 155 کے مجموعی سکور پر محمد عباس نے کامیندو مینڈس کی وکٹ حاصل کر کے ان کی دھننجیا ڈی سلوا کے ساتھ 90 رنز کی شراکت کا خاتمہ کر دیا۔پاکستان کے خلاف سری لنکا سکور 155 رنز پر پہنچا تو ان کی چوتھی وکٹ گر گئی، کمندو مینڈس 58 رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بنے۔مہمان ٹیم نے کھیل کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک 4 وکٹوں پر 221 رنز بنا لئے، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان اور محمد عباس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی۔پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے، ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحہٰ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے۔سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، جن میں طیب عارف، محمد طحٰہ، عرفات منہاس اور ثاقب خان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

two × 4 =