سالگرہ کی تقریب، کیمرے کی بیٹری کی و جہ سے ویڈیو گرافر کی جان چلی گئی

بھارت میں ایک سالگرہ کی تقریب میں ویڈیو گرافر کے کیمرے کی بیٹری ختم ہونے پر اسے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واردات ریاست بہار کے ضلع دربھنگا میں واقع گاؤں مکھناہا میں ہوئی جہاں سشیل کمار ساہنی نامی ویڈیو گرافر کے کیمرے کی بیٹری ختم ہوئی اور اس نے عین موقع پر ویڈیو بنانے سے معذرت کی تو لڑکی، جس کی سالگرہ تھی، کا باپ راکیش ساہنی مشتعل ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق قاتل اور مقتول دونوں مکھناہا ہی کے رہائشی تھے۔ مشتعل ہو کر راکیشن نے سشیل کو پستول سے گولی مار دی جو اس کے چہرے پر لگی۔ اسے شدید زخمی حالت میں دربھنگا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پویس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں