کورونا کی نئی قسم سامنے آگئی

کورونا کی نئی قسم سامنے آگئی

برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم ’ای جی 5.1‘ کے کیسز بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بھی سامنے آ گئے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق کورونا وائرس کی اس نئی قسم کو ’ایرس‘ (Eris)کا نام بھی دیا گیا ہے، جو کورونا ویکسینز کے خلاف کافی حد تک مدافعت رکھتی ہے۔ مہاراشٹر میں اس قسم کے مریض رواں سال مئی میں سامنے آئے تھے تاہم جولائی تک اس کا پھیلاﺅ زیادہ نہیں ہوا، تاہم حالیہ ہفتوں میں اس کے سینکڑوں مریض سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں۔ مہاراشٹر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جولائی کے اختتام تک ایرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 70تک تھی جو اگست کے پہلے 6دنوں میں 120سے تجاوز کر گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرس کے متعلق زیادہ فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ اس لیے بھی زیادہ پھیل رہی ہے کیونکہ لوگوں میں ویکسی نیشن سے آنے والی امیونٹی کا وقت کے ساتھ اثر کم ہوتا جا رہا ہے۔ فرید آباد کے فورٹس ایسکارٹس ہسپتال کے ڈاکٹر روی شیکھر جھا کا کہنا ہے کہ بھارت کو کورونا وائرس کی اس نئی قسم پر پریشان ہونے کی بجائے ویکسی نیشن پر توجہ دینی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں