فلسطینی بچے بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے اسرائیلی اور امریکی ، برنی سینڈرز

امریکی سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوار برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ فلسطینی بچے بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے کہ اسرائیلی اور امریکی بچے۔اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کی تباہی جدید دور کے سب سے زیادہ ہولناک لمحات میں سے ایک ہے،پناہ گزینوں کے کیمپوں اور ایمبولینسز پر اندھا دھند بمباری سے ہزاروں مرد، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کیا گیا۔یہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں