جب چاہوں ایران کیخلاف جنگ جیت سکتا ہوں: امریکی صدر کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ہم نے ایران کو بالکل بے اثر کردیا ہے، ایران میں مہنگائی 301 فیصد تک پہنچ چکی ہے، ایرانی معیشت تباہ ہوچکی، فوجیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں۔صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ایران کے خلاف طاقت استعمال کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی، ضرورت پڑی تو ابھی فوجی کارروائی کر سکتا ہوں، وینزویلا میں کامیابی حاصل کی اور خلیج پر بھی ہمارا کنٹرول ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کیوبا کے خلاف مختصر فوجی کارروائی پر غور کرسکتا ہوں، صدارت چھوڑنے سے پہلے کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ میں اسرائیل جا کر وزیراعظم بھی بن سکتا ہوں، میں اسرائیل میں 99 فیصد مقبول ہوں، میری صدارت شاندار رہی، اگلے دو سال بھی اچھے گزریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

one × 2 =