پولیس حکام کے مطابق 50 سالہ صغراں بی بی اور اس کی 5 سالہ پوتی ارم ریلوے لائن کراس کر رہی تھیں کہ کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ٹرین کی زد میں آ گئیں، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضروری قانونی کارروائی کے بعد دونوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔