چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کے مطابق شہری گھر بیٹھے آن لائن نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں، موٹر سائیکل، موٹر کار اور کمرشل گاڑیوں کے نمبرز کی نیلامی میں شرکت کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔فیصل یوسف نے بتایا کہ ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن کی سہولت دستیاب ہے، شہریوں کو نیلامی میں حصہ لینے کے لیے ایکسائز دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کامیاب بولی دہندگان کی تفصیلات بھی ای آکشن ایپ پر دستیاب ہوں گی، ای آکشن پلیٹ فارم نیلامی کے عمل کو آسان اور شفاف بنا رہا ہے۔