یمنی افواج کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی، زمینی کارروائیاں، 142 جنگجو ہلاک

یمنی فوجی ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں میں حوثیوں کے مورچوں، گاڑیوں اور ہتھیاروں کے ذخائر کو نشانہ بناتے ہوئے مجموعی طور پر 746 حملے کئے گئے جن میں 21 فضائی حملے، 43 ڈرون حملے، 44 راکٹ لانچر اور 638 توپ خانے کے گولے داغے گئے۔کارروائیوں کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے 142 کمانڈرز اور جنگجو مارے گئے جبکہ 72 بکتر بند گاڑیاں اور فوجی سازوسامان تباہ ہو گیا۔فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تعز صوبے کے کئی علاقوں میں حوثیوں کی پیش قدمی روک دی گئی ہے اور دارالحکومت صنعا کے مشرق میں مارب اور الجوف کے محاذوں پر بھی جھڑپیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

11 − three =