امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی کرنسی اگست سے اب تک تقریباً 25 فیصد قدر کھو چکی ہے، ایرانی ریال کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران میں سالانہ مہنگائی کی شرح 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے، امریکی پابندیوں کے باعث ایران تیل برادر جہازوں پر تیل لادنے میں بھی ناکام رہا ہے۔
