غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی عدالت نے ریاست کیلیفورنیا کے 20 ہزار ووٹرز کے ڈاک ووٹ روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیلیفورنیا میں انتخابی طریقہ کار برقرار رہے گا۔امریکی اپیلز کورٹ نے قرار دیا کہ ووٹرز کی شناخت کیلئے محکمہ انصاف کا طریقہ قابل اعتبار نہیں تھا، ووٹ روکنے سے اہل ووٹرز بھی حق رائے دہی سے محروم ہو سکتے تھے۔امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ان ووٹرز کے غیر ملکی شہری ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔
