خلیج تعاون کونسل کا کویت میں جدید مشترکہ فوجی کمانڈ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدوائی نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ فوجی کمانڈ کے لیے مناسب فوجی دستے بھی تعینات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے کمانڈ سینٹر سے مشترکہ فوجی صلاحیت اور دفاعی تیاری بہتر بنانے میں مدد ملے گی، جی سی سی ممالک کی مسلح افواج خطے کے دفاع کی مشترکہ ذمہ دار ہیں جبکہ رکن ممالک کی سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ بھی مشترکہ ذمہ داری ہے۔جی سی سی سیکرٹری جنرل نے ایرانی حملوں کے خلاف خلیجی ممالک کے فوجی تعاون اور رابطہ کاری کو سراہا اور شہری علاقوں اور اہم تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

15 + 18 =