بھارتی جریدہ دی ہندو میں شائع امریکی محکمہ خارجہ کے نوٹس کے مطابق امریکی عدالت نے بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کو سرحد پار بھارتی ریاستی دہشت گردی پر نوٹس جاری کر دیا ہے اور نیویارک کی عدالت کی درخواست پر خالصتان رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے مقدمے کی دستاویزات بھارتی حکومت کو پہنچا دی گئی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ سفارتی مراسلے کے ذریعے بھارتی سفارت خانے کو سمن اور عدالتی نوٹس 9 اکتوبر 2026 کو ارسال کیے گئے۔بھارتی جریدے نے رپورٹ میں بتایا کہ ستمبر2024 میں گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی حکومت، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول، سابق سربراہ را سمنت گوئل، وکرم یادو، نکھل گپتا اور دیگر افراد کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق 2023 میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ نے بھارتی حکومت کی ہدایت پر بھارتی شہری نکھل گپتا کو گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی ذمہ داری دی تھی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری 2026 میں نکھل گپتا نے پنوں کے قتل کی سازش سے متعلق امریکی فوجداری مقدمے میں تینوں الزامات تسلیم کر لیے تھے۔یاد رہے کہ ستمبر2023 میں کینیڈا کے اس وقت کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھی بھارتی حکومتی ایجنٹوں کے ملوث ہونےکا اعلان کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر بھی بارہا واضح کر چکے ہیں کہ بھارت، دنیا میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کی سرپرستی، انٹیلی جنس، مالی معاونت اور سہولت کاری کر رہا ہے اور اجیت دوول اس دہشت گردی کا چیف آرکیٹیکٹ ہے۔