کولکتا سے ممبئی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی، پراسرار نوٹ برآمد

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ مسافروں کو لے کر ممبئی روانہ ہونے کی تیاری کر رہا تھا کہ اس کے واش روم سے ہاتھ سے لکھا ہوا ایک دھمکی آمیز نوٹ ملا، جس میں طیارہ ہائی جیک کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔دھمکی آمیز نوٹ ملنے کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی۔ حکام نے طیارے کو ایئرپورٹ کے رن وے پر ایک الگ تھلگ مقام پر منتقل کردیا، جہاں مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کی تلاشی شروع کردی تاکہ کسی ممکنہ خطرے کا پتا لگایا جاسکے۔تاحال دھمکی دینے والے شخص کی شناخت، نوٹ کے پس منظر اور طیارے کی تلاشی کے نتائج سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

twelve + 20 =