غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رسل برانڈ کی سزا سے متعلق ایک پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مقدمے میں استعمال ہونے والے قانونی معیار کو عجیب قرار دیا۔اس سے قبل امریکی ٹی وی میزبان میگن کیلی بھی جیوری کے فیصلے پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکی تھیں۔واضح رہے کہ برطانوی عدالت نے رسل برانڈ کو ایک خاتون سے زیادتی اور جنسی حملوں کے تین الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنائی۔ تاہم انہیں دو دیگر زیادتی کے الزامات سمیت تین الزامات سے بری کر دیا گیا۔رسل برانڈ مقدمے کے دوران اپنے خلاف الزامات کی تردید کرتے رہے۔