عید تعطیلات کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ

کراچی( سٹار ایشیا نیوز )عید کی تعطیلات کےبعد انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر سستا ہوا تاہم کچھ ہی دیر بعد ڈالر مہنگا ہونےلگا۔

انٹر بینک میں ڈالر 1روپے 29پیسے مہنگا ہونے کےبعد 284روپے 75پیسے کا ہوگیا ہے۔

عید کی تعطیلات سےقبل کاروبار کےآخری دن ڈالر283 روپے46 پیسے پربند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر20 پیسے سستا ہونے کے بعد 291روپے 80پیسے کا ہوگیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلےکاروباری دن مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار سے چینی ناظم الامور کی ملاقات
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100انڈیکس 331پوائنٹس کےاضافے سے41 ہزار339 پر آگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں