اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے عادل راجہ لندن میں گرفتار

لندن(سٹار ایشیا نیوز)سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے یوٹیوبر عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عادل راجہ کو اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

عادل راجہ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فیک نیوز اور ریاست مخالف جذبات ابھارنےکی شکایت ہیں۔

ملزم کےخلاف پاکستان کو غیر مستحکم کرنےکی کوشش کی بھی شکایت ہے۔

شکایات پاکستانی اتھارٹیز نےدرج کرائی ہیں اور تازہ ترین شکایت نو مئی سےمتعلق کی گئی تھی۔

عادل راجہ کےخلاف پاکستان میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کےتحت مقدمہ بھی درج ہے۔

رواں سال ایک سروس فوجی افسر نے رطانوی ہائی کورٹ میں عادل فاروق راجہ پرکم و بیش ایک درجن یوٹیوب اور ٹوئٹر پرمبینہ طور پر جھوٹے اورمضحکہ خیز الزامات لگانےپرہتک عزت کادعویٰ دائر کیاتھا۔

علاوہ ازیں جنوری میں راولپنڈی کےتھانے میں امانت میں خیانت اورمدعی مقدمہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کےالزام میں درج مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی محمدشہاب نےاپریل میں ملزم کی ملکیتی گاڑیاں اور جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی کا حکم بھی دیاتھا۔

گزشتہ سال اگست میں شہداء کےخلاف نفرت پھیلانے کےالزام میں عادل فاروق راجہ کے خلاف ایف آئی اے نےمقدمہ درج کیا تھا۔

گزشتہ ماہ جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی پاک فوج کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنےوالے عادل راجہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: چین جانے والوں کیلئے اچھی خبر
یاد رہےکہ سوشل میڈیا پر عادل راجا نےملکی معروف اداکاراؤں اور ماڈلز پر بھی سنگین نوعیت کے نازیبا الزامات عائد کیےتھےجس کے بعد ان کےخلاف عدالتی کارروائی کا آغاز کردیا گیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں