سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ اس سے بڑا دکھ کوئی نہیں کہ ایک باپ اپنے اس بچے کو دفن کرے جسے ابھی اس کی بانہوں میں ہونا چاہیے تھا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ان بچوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، یہ واقعہ انسانی حقوق کے دفاع کے دعوے کرنے والوں کے دوہرے معیار کو بے نقاب کرتا ہے۔