جنگی سازوسامان تیار کرنے والی برطانوی کمپنی بی اے ای سسٹمز کے مطابق پانچ یورپی ممالک اس معاہدے کے تحت 430 سے زائد جنگی گاڑیاں خریدیں گے۔فن لینڈ نے تصدیق کی ہے کہ وہ سویڈن، ناروے، لیتھوانیا اور نیدرلینڈز کے ساتھ مل کر یہ جنگی گاڑیاں حاصل کرے گا۔معاہدے میں جنگی گاڑیوں کی خریداری کے علاوہ تربیت، اسپیئر پارٹس، خصوصی آلات اور تکنیکی معاونت بھی شامل ہے، مشترکہ خریداری کے اس معاہدے میں پانچوں ممالک حصہ لے رہے ہیں۔