فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائیاں ’’ڈان آف یمن‘‘ مہم کے تحت کی گئیں، جن میں مختلف محاذوں پر حوثیوں کے ٹھکانوں، اجتماعات، کمک اور مورچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں میں 23 فضائی حملے، 642 توپ خانے کے حملے، 35 ڈرون حملے اور 26 راکٹ لانچر حملے شامل تھے۔مزید برآں ان کارروائیوں کے دوران حوثیوں کی 81 فوجی گاڑیاں اور جنگی سازوسامان بھی تباہ یا ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔