عمران خان کی سزا معطلی کے فیصلے پر فردوس عاشق اعوان نے کیا کہا؟

عمران خان کی سزا معطلی کے فیصلے پر فردوس عاشق اعوان نے کیا کہا؟

استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سزا معطلی سے قیدی نمبر 804 صادق اور امین نہیں بنا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج ایک فیصلہ آیا جس کی گونج کئی دن سے سوشل میڈیا پر تھی۔ ایک جماعت کئی دن پہلے ہی فیصلہ سنا چکی تھی۔ فیصلے سے متعلق مبارکبادوں کا سلسلہ کئی روز سے جاری تھا۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا طاقتور جب چاہے آئین اور قانون کو روند سکتا ہے، دہرا معیار کب تک چلے گا، قیدی 804 کے ساتھ چہیتوں والا سلوک ہو رہا ہے۔ دیسی غذائیں ہر حال میں انصاف کے تقاضے پورئے ہونے چاہئیں۔ ہماری پارٹی ملک میں آئین کی پاسداری اور استحکام چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں