گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقی، امن و استحکام کے لیے حکومتی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ سے مقامی معیشت مضبوط ہو گی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اس وقت مجموعی صورتحال بہتر اور ماحول مکمل طور پر پرامن ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

eighteen − 16 =