متحدہ عرب امارات میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات, دبئی میں 2 افراد نے اسلام قبول کر لیا

متحدہ عرب امارات میں نمازِ عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔ عید کا اعلان برج خلیفہ کے سنگم میں رکھی توپ سے 2 گولے داغ کر کیا گیا۔شیخ زاید مسجد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جبکہ شارجہ، عجمان اور دیگر ریاستوں میں بھی عید کے اجتماعات ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں نمازِ عید کے موقع پر 2 افراد نے اسلام بھی قبول کیا۔ اس موقع پر ’’اللّٰہ اکبر‘‘ کی بھرپور گونج بھی سنائی دی۔دوسری جانب سعودی عرب، افغانستان، قطر، فلپائن، ملائیشیا اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں