نئی فلم کیلئے انیل کپور کی سخت ٹریننگ

نئی دہلی( سٹار ایشیا نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہےجس میں انہیں مکمل تندہی کےساتھ ورزش کرتےہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وہ اپنی نئی فلم’فائٹر‘کےلیے فٹنس پر دھیان دے رہےہیں،فلم کا مرکزی کردار ریتھک روشن ادا کرینگے۔

https://www.instagram.com/p/CqxH2SyP-Qt/?utm_source=ig_web_copy_link

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ انیل کپور ٹریڈ مل پر دوڑ رہے ہیں،انہوں نےکیپشن دیا کہ’فائٹر موڈ آن‘۔

سدھارتھ آنند کی فلم’فائٹر‘25جنوری2024 کو ریلیز ہوگی،پہلے اس کےلیے28ستمبر 2023کی تاریخ رکھی گئی تھی۔

فلم میں ریتھک اور دیپیکا پڈوکون بھارتی ایئرفورس پائلٹس کا کردار ادا کریں گےجبکہ انیل کپور کا کردار بھی مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں