اردوان، نواز اور شہباز شریف میں کیمسٹری قابلِ ذکر ہے، مریم اورنگزیب

انقرہ(سٹار ایشیا نیوز)وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ ترک اور غیرملکی مبصرین نےدیکھا کہ ترک صدر اردوان،نواز شریف اور شہباز شریف کےدرمیان کیمسٹری قابلِ ذکر ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نےکہا ہےکہ یہ سب مشکل وقت اور خوش گوار لمحات میں متواتر تبادلوں اور ملاقاتوں سےبھی ظاہر ہوتا ہے،پاک ترکیہ تعلقات میں غیرمعمولی بہتری نواز شریف کےبطور وزیرِ اعظم تیسرےدورمیں آئی۔

مریم اورنگزیب نےکہاکہ محبت اور احترام کا اس سےزیادہ مظاہرہ نہیں کہ اردوان نے2016ءمیں بیٹی کی شادی میں نواز شریف سےگواہ بننے کی درخواست کی۔

انہوں نےمزید کہاکہ انقرہ اسٹیڈیم میں جب اس بات کا اعلان کیاگیا تو ترک عوام نےاپنے لیڈر کی پاکستانی لیڈر کیلئےچوائس پر زوردار تالیاں بجاکر خوشی کا اظہارکیا۔
یہ بھی پڑھیں: پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس سماعت 8 جون کو مقرر
وفاقی وزیر نےیہ بھی کہاکہ پاک ترک تعلقات مشترکہ ثقافت اورعقیدےمیں بندھےہیں،دونوں ممالک کےتعلقات ہمیشہ خوش گوار رہےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں