امریکا اور برطانیہ کا نئے اسٹریٹجک معاہدے کا اعلان

واشنگٹن( سٹار ایشیا نیوز)امریکا اور برطانیہ کےدرمیان نئےخطرات سےنمٹنے کیلئےاسٹریٹجک معاہدے کا اعلان کردیا گیا۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن اور برطانوی وزیراعظم رشی سونک کےدرمیان ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کےدرمیان ہونے والی ملاقات میں روس،چین اور اقتصادی عدم استحکام کا مقابلہ کرنے کے لیےخصوصی تعلقات قائم کرنےپر اتفاق کیاگیا۔

جوبائیڈن نےکانگریس سےبرطانیہ کو دفاعی خریداری کےلیے ڈومیسٹک سورس کےطور پر نامزد کرنےکیلئے بات کرنے پربھی رضامندی ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر پر دوسری بار فرد جرم عائد
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب امریکی صدرجوبائیڈن غلطی سےبرطانوی وزیراعظم رشی سوناک کو صدر کہہ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں