انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے

ذرائع کے مطابق پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے نام نائب وزیراعظم کو بھجوا دیئے۔اعظم نذیر تارڑ، اسحاق ڈار اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری بھی کمیٹی کے لیے تجویز کردہ ناموں میں شامل ہیں، نائب وزیراعظم کی منظوری کے بعد انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل پا جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر سے پیر کو ملاقات ہوگی، ملاقات میں پی ٹی آئی سے کمیٹی کے لیے نام مانگے جائیں گے۔پی ٹی آئی کی جانب سے نام فراہم کیے جانے کے بعد کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

10 − 9 =