بھارتی شہری جو بیوی کو قتل کرنے کے بعد تین دن تک اس کی لاش کے ساتھ کمرے میں موجود رہا

بھارت میں بیوی کو قتل کرکے تین دن تک لاش گھر میں چھپائے رکھنے والا ملزم گرفتار ہو گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ روح فرسا واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ہوا جہاں 55سالہ ملزم نے 27فروری کو اپنی بیوی سنیتا کو قتل کیا اور تین دن تک اپنے ایک کمرے کے گھر میں بیوی کی لاش کے ساتھ خود کو مقفل کیے رکھا۔خاتون کی لاش گلنے سڑنے سے تین دن سے بند گھر سے بدبو آنی شروع ہوئی تو ہمسایوں نے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ یکم مارچ کو اطلاع ملنے پر پولیس ملزم کے گھر پہنچی اور اسے گرفتار کرکے لاش ہسپتال منتقل کی۔ ہمسایوں کے مطابق 51سالہ سنیتا اور بھارت نامی ملزم کا اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ واردات کے روز بھی میاں بیوی کا جھگڑا ہوا، جس پر غصے میں آ کر ملزم نے گلہ گھونٹ کرسنیتا کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ پولیس کے مطابق یہ بھارت اور سنیتا دونوں کی دوسری شادی تھی۔ دونوں نے 14سال اکٹھے رہنے کے بعد اڑھائی سال قبل شادی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں