قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج

شہر قائد سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف اغواء برائے تاوان کا ایک اور مقدمہ درج ہوگیا ہے۔ تھانہ زمان ٹاؤن میں محمدنواز نامی شہری کی مدعیت میں درج مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 16 مارچ کو سکندر نامی شخص کی کال آئی ، کال پر سکندر نامی شخص نے بتایا کہ آپ کے بھانجےغلام مصطفی کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا ہے، آپ مجھے 5لاکھ روپے دو میں آپ کے بھانجے کو چھڑواونگا، سکندر نامی شخص مسلسل 3سے 4دن تک کال کرتا رہا۔مجھے 19 مارچ کو ملنگ خان نامی شخص کی کال آئی جس نے میرے بھانجے کی رہائی کے عوض 2 لاکھ روپے مانگے ۔ مقدمے میں مزید کہا گیا ہےکہ ملنگ خان نامی بندے نے عمران کا نمبر دیا اور اس سے رابطہ کرنے کا کہا، عمران سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ غلام مصطفی سی آئی اے گارڈن میں ہے ، میرے بھانجے کی رہائی کے عوض عمران نامی شخص نے 6لاکھ روپے مانگے ، 25 مارچ کو وہاڑی سے کراچی پہنچ کر بھانجے کی تلاش کی لیکن کچھ نہیں پتہ چل سکا، سی آئی اے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں