پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کا پلان تیار کرلیا

پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ 21 اپریل سے باقاعدہ جلسوں کا آغاز کیا جائے گا،پی ٹی آئی سب سے زیادہ جلسے پنجاب میں کرے گی،پنجاب سے جلسوں کی ذمہ داری حماد اظہر کو سونپی گئی ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائے گا،وکلا کی بڑی تعداد تحریک میں شرکت کرے گی۔ذرائع کے مطابق کے پی سے علی امین گنڈاپور تحریک کی سربراہی کریں گے،سندھ سے حلیم عادل شیخ جلسوں کی قیادت کریں گے،بانی چئیرمین کی رہائی اور آئین کی مکمل بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں