پارٹی کو مزید کیسے مضبوط کرنا ہے ؟ مریم نواز نے نوجوانوں کو ٹارگٹ دیدیا

پارٹی کو مزید کیسے مضبوط کرنا ہے ؟ مریم نواز نے نوجوانوں کو ٹارگٹ دیدیا

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت لاہور میں پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر پنجاب کے صوبائی حلقوں میں یوتھ کوآرڈینیٹرز کا تقرر کیا گیا اور جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے یوتھ کو آرڈینیٹرز کو گلی، محلے اور گاﺅں تک پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔ انکا کہنا تھا کہ نوجوان لیڈرشپ کو ان کی اہلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ پاکستان کی روایتی سیاست بدل رہی ہے، آپ کو بھی سیاست کا انداز بدلنا ہوگا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ پارٹی کو گراو¿نڈ لیول پر مضبوط کرنے کے لیے دن رات کام کرنا ہوگا۔ مسلم لیگ ( ن)ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن بھی ن لیگ کی کارکردگی اور اس کے منصوبوں سے انکار نہیں کرسکتا۔ مریم نواز نے کہا قوم نے انتشار اور فساد کی سیاست مسترد کر دی، ترقی، خوشحالی اور کامیابی قوم کا مقدر ہے، اب آنے والا وقت آپ سب کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں