مسلم لیگ ن کی سابق رکن اسمبلی رخسانہ کوثر بھی بجلی چوری میں ملوث نکلیں، مقدمہ درج

لیسکو حکام نے ڈیوس روڈ سب ڈویژن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ رخسانہ کوثر لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر ہی تھیں، لیسکو عملے نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں قبضے میں لیکر ملزمہ کے خلاف بجلی چوری کی دفعات کے تحت متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروادیا ہے، پولیس کی جانب سے ملزمہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ موقع سے فرار ہوگئیں۔ لیسکو کی جانب سے ملزمہ کو 5 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ جس میں سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی وصولی کرلی گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بلا تفریق جاری رہے گا ، اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں