شام( سٹار ایشیا نیوز )ایران کےصدر ابراہیم رئیسی دو روزہ سرکاری دورے پر شام پہنچ گئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کےمطابق دمشق کے ایئرپورٹ پہنچنےپر شام کےوزیر اقتصادیات سمر الخلیل نےایرانی صدر کا استقبال کیا۔
رپورٹس کےمطابق ابراہیم رئیسی شام کےصدر بشار الاسد سےملاقات کریں گے۔
عرب میڈیا کےمطابق توقع ہےکہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک تعاون کو فروغ دینےکیلئے کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری
رپورٹس کےمطابق ایرانی صدر کا2011 کےبعد شام کا یہ پہلا دورہ ہے