پاکستانی سیاست پاکستانی عوام کا معاملہ ہے،امریکا

واشنگٹن(سٹار ایشیا نیوز)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نےکہا ہےکہ پاکستانی سیاست پاکستانی عوام کا معاملہ ہےجو بھی ہو آئین کےمطابق ہو۔

واشنگٹن میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کےدوران انہوں نےکہاکہ امریکا پاکستان کےساتھ دیرینہ تعاون کی قدرکرتا ہے،خوشحال اورجمہوری پاکستان امریکا کےمفاد میں ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امریکا پر لگائےالزامات کےسوال پر انہوں نےکہاکہ پہلےبھی کہہ چکےہیں ایسےالزامات قطعی غلط ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان کاکہنا تھاکہ خدیجہ شاہ دہری شہریت کی حامل ہیں،پاکستانی حکام سےکہا ہےکہ خدیجہ شاہ کو کونسلر رسائی دی جائے۔

ویدانت پٹیل کاکہنا تھاکہ کوئی امریکی شہری گرفتار ہوتا ہےتو ان کی مدد کےلیے تیار رہتےہیں،پاکستانی حکام سےتوقع رکھتےہیں کہ منصفانہ سماعت کی گارنٹی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
ان کا مزیدکہنا تھاکہ خدیجہ شاہ کیس سےمتعلق پاکستانی حکام سےبراہ راست رابطےمیں ہیں اور کیس فالو کررہےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں