کیوبیک کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو

کیوبیک(سٹار ایشیا نیوز)کینیڈا کےصوبےکیوبیک کےجنگلات میں لگی آگ بےقابو ہوگئی جس سے تقریباً3.8 ملین ہیکٹرکا علاقہ جل کر خاکسترہوگیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق تقریباً11،400افراد کو محفوظ مقام پرپہنچا دیا گیا ہےجبکہ مزید چار ہزار افراد کا انخلا جاری ہے۔

رپورٹس کےمطابق جنگلات کی آگ سےاونٹاریو، اوٹاوا اورٹورنٹو کی فضا بھی آلودہ ہو گئی ہے۔

جنگلات میں لگی آگ سےامریکا کےشمال مغربی علاقےمیں بھی فضا آلودہ ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے میئر کے انتخاب سے قبل بلدیاتی قانون میں ترمیم کو چیلنج کردیا
رپورٹس کےمطابق امریکا کےشمال مغربی علاقے میں لوگوں کو گھروں میں رہنےاور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں